Weekly daily journal |Barakah of Ramadan|18 to 23 feb 2k26|
🌙 ڈیلی رمضان جرنل
برکتوں، عبادت اور بہتری کی طرف ایک اور خوبصورت دن
الحمدللہ 🤍رمضان المبارک نہایت خوبصورتی، سکون اور برکتوں کے ساتھ گزر رہا ہے۔ اس بابرکت مہینے میں ہماری اولین ترجیح اپنی نمازوں کو بہتر بنانا، قرآن پاک کی تلاوت میں تسلسل رکھنا اور اپنے اخلاق و کردار کو سنوارنا ہے۔ الحمدللہ عبادات کا سلسلہ پرجوش انداز میں جاری ہے اور دل میں ایک روحانی اطمینان محسوس ہو رہا ہے۔
سحری اور فجر کا وقت
4:00am
بجے صبح الارم کی آواز کے ساتھ آنکھ کھلی۔ نیت روزہ کے ساتھ سحری کی تیاری شروع کی۔
5:00am
بجےسحری کا وقت ختم ہوا۔
5:00am
تا 5:30 بجےفجر کی نماز ادا کی۔ دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہماری عبادات کو قبول فرمائے اور ہمیں استقامت عطا کرے۔
نماز کے بعد دل کو عجیب سا سکون ملا، پھر آرام کے لیے سو گئی۔
6:00 am بجےنیند آگئی۔
11:30am
بجےاٹھ کر دن کا باقاعدہ آغاز کیا۔گھر کی صفائی، ترتیب اور دیگر گھریلو کام سرانجام دیے۔
1:00 pm
ظہر کی نماز ادا کی
🍽 افطار کی تیاری
رمضان کی سب سے خوبصورت مصروفیت — افطار کی تیاری 💛
روزانہ کی لازمی تیاریوں میں شامل:
  • 🥤 پروٹین شیک (کھجور، بھنے ہوئے چنے اور بادام کے ساتھ)
  • 🍟 پکوڑے
  • 🥣 دہی بھلے
  • 🍎 فروٹ چاٹ
آج خصوصی طور پر میکرونی بھی بنائی۔
افطار کی تیاری کرتے ہوئے دل میں شکر اور خوشی کا احساس رہا کہ اللہ تعالیٰ نے خدمت اور عبادت دونوں کا موقع دیا۔
🌇 افطار اور مغرب
6:00 pm
بجے شام افطار کا وقت ہوا۔ دعا کے ساتھ روزہ افطار کیا۔
7:00pm بجےمغرب کی نماز ادا کی۔
نماز کے بعد 5 سے 10 منٹ آرام کیا تاکہ جسم اور ذہن ریفریش ہو جائیں۔
💻 سیکھنے اور کام کا وقت
مغرب کے بعد کمیونٹی میں ایکٹو ہوئی۔اپنی ایڈیٹ کی ہوئی ویڈیو پوسٹ کی تاکہ ریویوز مل سکیں اور کام میں بہتری آئے
۔
🎯 رات کا پروڈکٹیو سیشن
9:00 pm
تا 11:00 بجےڈمی بڈنگ کی۔ سیکھنے اور پریکٹس کا یہ وقت مستقبل کی کامیابی کے لیے اہم ہے۔
11:00 pm
بجےچائے اور بسکٹ کے ساتھ فیملی کے ساتھ وقت گزارا۔
12:00 am
بجےایک مختصر سا ڈرامہ دیکھا، پھر دوبارہ ویڈیو ایڈیٹنگ شروع کی۔
1:00 am
تا 1:30 بجےتحجد کی نماز ادا کی۔ اس وقت کی خاموشی اور دعا کا سکون دل کو نرم کر دیتا ہے۔
📱 سوشل میڈیا اور قرآن پاک کی ویڈیوز
2:00 am
بجےقرآن پاک کی ویڈیوز ایڈیٹ کر کے TikTok، Instagram اور YouTube پر اپلوڈ کیں۔
یہ عمل دن میں بھی اور سونے سے پہلے بھی جاری رہتا ہے۔
🌙 دن کا اختتام
2:30am بجےآرام کے لیے سو گئی تاکہ اگلے دن کی عبادت اور ذمہ داریوں کے لیے توانائی حاصل ہو سکے۔
✨ رمضان کی روح اور میرا عزم
رمضان صرف بھوکا رہنے کا نام نہیں بلکہ:
نمازوں میں خشوع پیدا کرنے کا مہینہ ہے۔
قرآن پاک سے تعلق مضبوط کرنے کا مہینہ ہے۔
اخلاق کو نرم اور خوبصورت بنانے کا مہینہ ہے۔
صبر، شکر اور خود احتسابی سیکھنے کا مہینہ ہے۔
الحمدللہ، اس رمضان میں عبادات کے ساتھ ساتھ سیکھنے، کام کرنے اور خود کو بہتر بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری عبادات قبول فرمائے، ہمیں استقامت دے اور اس رمضان کو ہماری زندگی کی بہترین تبدیلی کا ذریعہ بنا دے۔ آمین 🤍🌙
5
3 comments
Syeda Naqvi
5
Weekly daily journal |Barakah of Ramadan|18 to 23 feb 2k26|
powered by
Make $1k-$10k in 30 days
skool.com/make-1k-5k-in-30-days-8449
Media Valley School is the fastest way to hit $1K/month with freelancing or agency work. Guaranteed.
Land your first $1K month in 30 days
Build your own community
Bring people together around your passion and get paid.
Powered by