تین سو ڈالرز کا کلائنٹ تھا جنہیں اچھا کام کر کے دیا انہیں کام پسند آیا اور انہوں نے مزید کام دے کر پانچ سو ڈالرز ایڈوانس پیمنٹ بھی کردی ۔
پہلے میں نے ان سے میٹنگ کی انہیں سب کچھ سمجھایا پھر ایک سو پچاس ڈالرز ایڈوانس پیمنٹ کر کے ہم نے کام شروع کیا ایک ہفتے میں وہ پروجیکٹ کر کے دیا کام انہیں پسند آیا انہوں نے بقیہ ایک سو پچاس ڈالرز پے کیے ، پھر انہوں نے ایک اور پروجیکٹ کا بتایا تو میں نے انہیں تفصیلی مسیج کر سارا طریقہ کار سمجھایا کہ ہم یہ ایسے ایسے اتنے دن میں مکمل کروادیں گے ، انہوں نے فوراً ساری پیمنٹ ایڈوانس کر کے کہا کہ ٹھیک ہے کردیں اور آج ہم نے دوسرے پروجیکٹ پر بھی کام شروع کردیا ہے الحمد للّہ
بہت زیادہ معذرت خواہ ہوں میں ڈیلی جرنل میں سست واقع ہوا ہوں اور اس پر گزشتہ پوسٹ میں تفصیل لکھ دی تھی ، آپ کی یہ کمیونٹی جوائن کر کے پہلے ہفتے ایک چھوٹی سی سپیس بنائی اور پھر دو ہفتے سر جھکا کر کام کیا اور آج الحمد للّہ آٹھ سو ڈالرز پر پہنچ گیا ہوں ، ورنہ گزشتہ تین ماہ میں بہت بری حالت ہوگئی تھی اور آپ کو واٹس ایپ کیا تھا کہ کیا صورت حال ہے آپ نے کمیونٹی کا لنک دیا پھر لیکچرز دیکھے اور الحمد اتنا کانفڈنس بلڈ ہوا کہ آج یہ صورت حال ہے الحمد للّہ
#ضیاء