Daily Journal Day 11 Saturday 14 March 2026
نیا ہفتے نیا عزم ، پرسنل پروجیکٹس پر کام کر رہا ، بلاگنگ سائٹس ہے اور میرا زیادہ تر ٹائم اسی میں لگ رہا ہے ، آفس جانے کے بعد سب سے پہلے بلاگز پوسٹ کرتا ہوں اور آج چھ بلاگز پوسٹ کیے ، ظہر سے عصر تک کولڈ ای میل پر کام کیا جس سے مجھے ایک رپلائی آیا اور پیر کو کلائنٹ کے ساتھ میٹنگ فکس ہوگئی ، کولڈ ای میل بظاہر بہت ہی مشکل اور ٹائم ٹیکنگ کام ہے لیکن اس کا فائدہ ہوتا ہے ۔ یوٹیوب چینل رک گیا تھا اس کو تھوڑا بہت ری ایس ای او کیا تو ایک ویڈیو جو تین دن سے رکی ہوئی تھی وہ چل پڑی ، جب بھی یوٹیوب ویڈیو رک جائے ایک جگہ سٹک ہو تو ٹائٹل ڈسکرپشن ٹیگز وغیرہ سب تبدیل کر دیا کریں اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے ۔ میں ڈیلی جرنل میں نماز، کھانے پینے وغیرہ اور فیملی کا تذکرہ نہیں کرتا کیوں کہ یہ ذمہ داریاں ہیں اور اس کا احساس ہر انسان کو ہوتا ہے اور یہ چیزیں بتائی نہیں جاتی کیوں کہ یہ سارے کام روز کے ہیں اور اس کے بغیر انسان کی زندگی انسانوں والی نہیں رہتی وہ پھر ٹنشن ڈپریشن وغیرہ کے مسائل کا شکار ہوجاتا ہے جس کے بعد وہ کسی کام کا نہیں رہتا ۔ #ضیاء