What is Upwork
‎اپ ورک ایک بہت بڑا آن لائن فری لانسنگ پلیٹ فارم ہے جو دنیا بھر کے فری لانسرز کو بزنسز اور کلائنٹس کے ساتھ جوڑتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم اُن لوگوں کے لیے ہے جو گھر بیٹھ کر کام کرنا چاہتے ہیں، اور اُن کمپنیوں کے لیے بھی جو باصلاحیت اور ہنر مند افراد کو ہائر کرنا چاہتی ہیں۔
اپ ورک پر مختلف شعبوں میں لاکھوں کی تعداد میں کام کے مواقع موجود ہوتے ہیں، جیسے کہ ویڈیو ایڈیٹنگ، گرافک ڈیزائننگ، رائٹنگ، ویب ڈیولپمنٹ، سوشل میڈیا مارکیٹنگ، کاپی رائٹنگ، ورچوئل اسسٹنٹ، ترجمہ اور کسٹمر سپورٹ وغیرہ۔
فری لانسرز اپنی پروفائل بنا کر اپنی اسکلز اور تجربہ ظاہر کرتے ہیں اور کلائنٹس کے ساتھ طویل مدتی ورکنگ ریلیشن شپ بنا سکتے ہیں۔ جبکہ کلائنٹس اپنی جاب پوسٹ کرتے ہیں اور ریٹنگ، تجربے
اور مہارت کی بنیاد پر فری لانسرز کو منتخب کرتے ہیں۔
اس موضوع میں سر کی ایک بات مجھے بہت اچھی لگی کہ اگر ہم کلائنٹ کو اچھا کام دےیں گے تو کلائنٹ خود اچھا کمائے گا، اور جب وہ اچھا کمائے گا تو ہمیں بھی اچھا معاوضہ دے گا۔ اس لیے فری لانسنگ میں ہماری نیت صرف کمائی نہیں ہونی چاہیے بلکہ کلائنٹ کی مدد اور ویلیو دینے کی ہونی چاہیے۔ جب ہم دل سے اچھا کام کرتے ہیں تو ہماری کمائی خود بخود بہتر ہو جاتی ہے۔
فری لانسرز کے لیے اپ ورک ایک محفوظ اور لچکدار پلیٹ فارم ہے جہاں وہ اچھی کمائی کے ساتھ اپنا آن لائن کیریئر بھی بنا سکتے ہیں، جبکہ بزنسز کے لیے یہ روایتی بھرتی
کے بغیر باصلاحیت افراد کو ہائر کرنے کا آسان طریقہ ہے۔
18
17 comments
Raheema Malik
4
What is Upwork
powered by
Make $1k-$10k in 30 days
skool.com/make-1k-5k-in-30-days-8449
Media Valley School is the fastest way to hit $1K/month with freelancing or agency work. Guaranteed.
Land your first $1K month in 30 days
Build your own community
Bring people together around your passion and get paid.
Powered by