😒پرسوں شام کو چھت پر اپنا برسوں پرانا فارمولا استعمال کرتے ہوئے سفیدی کی۔ اس سفیدی کی بدولت کل دوپہر جب درجہ حرارت 40 سے زائد تھا، اس پر ننگے پاؤں چل کر دیکھا تو فرش پرسکون تھا۔ پھر کل رات پنکھے کی ہوا بھی بہتر تھی اور کولنگ بھی۔ آج دوپہر بھی اور ابھی بھی پنکھے کی ہوا کافی بہتر ہے۔زیادہ مہنگا نہیں ہے 5 مرلے کا گھر ہے تو 5 کلو سفید سیمنٹ لیں اور چونا ملانا ہے تو ملا لیں ساتھ 1 کلو نمک اور پھٹکری کا پانی شامل کرکے لیپ کر لیں۔ کمرے کا درجہ حرارت بہتر ہو جائے گا۔ باقی نمک نمی کو کنٹرول کرتا ہےاور ہیٹ آبزرورہے جبکہ پھٹکری پانی کے ساتھ ریکٹ کرکے ایک محلول بناتی ہے جس سے بارش کا پانی زیادہ اثر انداز نہیں ہوتا۔۔اگر پھٹکری نہیں ڈالنی تو گلو کا پیکٹ استعمال کر لیں🙂
ہمارے لوگ یہاں کمرے کے اندر چھت کی سیلنگ کرواتے ہیں تاکہ گرمی کم ہو جائے اس سے وقتی طور پر تو گرمی کم ہوگی مگر زیادہ دیر نہیں کیوں کہ وہ سورج کی شعاعوں کو براہ راست نہیں روکتی۔ یہ سفیدی جو چھت پر کی جاتی ہے سورج کی شعاعوں کو منعکس کرتی ہے جس سے چھت کا درجہ حرارت کافی کم ہوتا ہے۔ جتنا زیادہ ملائم ہوگی سطح اتنا ہی اثر زیادہ ہوگا۔ 5 مرلے کا ٹوٹل خرچہ 600 سے 700 کے درمیان ہے اور یہ کم سے کم ہے، ورنہ مارکیٹ میں 70 روپے اسکوائر فٹ کے حساب سے بھی ریٹ ہے۔۔۔
ایک مرلے کے حساب سے
1 kilo white cement۔۔۔
1 kilo chona
1/2 kg salt
1/2 kg phatkri
Or use 1 kg glu
چونا کم از کم 1 یا 2 دن بھگو کر رکھیں، زیادہ دیر چلانے کے لئے محلول تھوڑا گاڑھا رکھیں۔ پھٹکری اور نمک پانی میں گھول کر اس میں ایڈ کریں۔ سفید سیمنٹ زیادہ اور چونا کی مقدار کم کر سکتے ہیں اگر اسکو زیادہ دیر چلانا ہے تو۔🙂😒