فری لانسرز سے رشتہ نہ کرنے والوں کا انجام....
آج میں ایک انتہائی پڑھے لکھے گھرانے کی جہالت دیکھ کر دنگ رہ گیا
میرے ایک دوست جو کہ ایک ٹاپ ریٹڈ سافٹ ویئر انجینئر ہے اور ماہانہ 2 سے 3 لاکھ کماتا ہے
کا رشتہ ایک ریٹائرڈ سرکاری افسر کے گھر گیا لڑکی نے ماسٹرز کیا ہوا تھا بات چیت شروع ہوئی تو لڑکی کے والد نے بڑے تکبر سے پوچھا کہ بیٹا آپ کا دفتر کہاں ہے اور آپ کے انڈر کتنے لوگ کام کرتے ہیں
میرے دوست نے عاجزی سے جواب دیا کہ انکل میرا کوئی فزیکل دفتر نہیں ہے میں امریکی کمپنیوں کے لیے اپنے گھر سے ریموٹ جاب کرتا ہوں
یہ سنتے ہی لڑکی کی والدہ نے جو جملہ کہا وہ ہمارے معاشرے کا اصل المیہ ہے
انہوں نے منہ بنا کر کہا کہ اوہ مطلب آپ گھر بیٹھے کمپیوٹر پر ٹک ٹک کرتے ہیں ہم تو سمجھے تھے آپ کوئی افسر ہوں گے دیکھیں بیٹا ہماری بیٹی نے یونیورسٹی سے ٹاپ کیا ہے ہم اس کی شادی کسی ایسے لڑکے سے نہیں کر سکتے جس کا کوئی سوشل اسٹیٹس ہی نہ ہو
اور جو گھر میں بیٹھ کر ویلا لگے. وہ لوگ اپنی بیٹی کا ہاتھ 50 ہزار کمانے والے ایک بینک کیشئر کے ہاتھ میں دینے کو تیار ہیں کیونکہ وہ سوٹ ٹائی پہن کر دفتر جاتا ہے لیکن 3 لاکھ کمانے والا انہیں کمپیوٹر آپریٹر لگتا ہے جب تک یہ بابو مائنڈ سیٹ ختم نہیں ہوگا اس ملک کا ٹیلنٹ ایسے ہی ذلیل ہوتا رہے گا۔
@Obaidmemon
#freelance #foolishpeople #remotejobs