دین کو طعنہ دینے کا ہتھیار نہ بنائیں ۔
کیونکہ دین انسانوں کو توڑنے کے لیے نہیں، جوڑنے کے لیے آیا ہے۔
یہ زخم دینے کے لیے نہیں، مرہم رکھنے کے لیے نازل ہوا ہے۔
جب ہم دین کے نام پر طعنے دیتے ہیں تو ہم اصل پیغام کھو دیتے ہیں،
اور اپنے دل کی سختی کو تقدس کا لبادہ پہنا دیتے ہیں۔
دین دلوں کو نرم کرتا ہے، انسان کو بہتر بناتا ہے،
اور بندوں کے ساتھ حسنِ سلوک سکھاتا ہے۔
لہٰذا دین کو اچھے اخلاق کا ذریعہ بنائیں۔
نہ کہ کسی پر چڑھائی کا ہتھیار۔
Written by Aiasha Amir
#aiashaamir
#tameeronlineinstitute