ان شاء اللّٰهُ میں اپنی تفسیر کلاس کی لرننگز یہاں شئیر کروں گی کافی دنوں سے کرنے کا سوچ رہی تھی لیکن پھر delay ہو جاتا آج الحمدللّٰہ اللّٰهُ تعالیٰ کی توفیق کی وجہ سے میں یہ شئیر کر رہی ہوں میری نیت ہےکہ میں قرآن کا حق ادا کروں اور جو کچھ سیکھوں اسے آگے پہنچاؤں ان شاء اللہ اور آپ سب سے شئیر کروں کہ کس طرح قرآن میرا ساتھی بنا مجھے میرے مشکل وقت میں تسلی دی میری راہنمائی کی اور کیسے مجھے میرے سوالوں اور مشکلات کا جواب اپنے روز کے قرآن لیسن میں ملتا ہے الحمدللّٰہ بے شک قرآن ان سب چیزوں سے بہتر ہے جو لوگ جمع کر رہے ہیں آپ سب بھی روز قرآن کی تلاوت کے ساتھ ساتھ قرآن کو ترجمہ کے ذریعے پڑھنے کی عادت بنائیں اور قرآن میں تدبر ،اور غور وفکر کیا کریں ۔
اللہ تعالی ہم سب کو قرآن کو سیکھنے ، سکھانے والا اور اس پر عمل کرنے والا بنا دے اور ہم سب سے راضی ہوں آمین۔
Para No # 11
Some learning points :
اپنے ورک پلیس، آفس اور تعلیمی اداروں میں جان بوجھ کر کام نہ کرنا اور پھر جھوٹا عذر پیش کرنا انسان کی کریڈیبیلیٹی ختم کر دیتا ہے اسی طرح دین کے کاموں میں عذد پیش کرنا انسان سے نیکی کے مزید مواقع چھین لیتا ہے ۔
امام ابن الجوزی وقت کی پابندی کی بہترین مثال دیتے ہیں کہ دن کے 24 گھنٹے ہر انسان کے پاس ڈبے ہوتے ہیں جس میں وہ اپنی آخرت کے لیے اچھا یا برا سامان پیک کر رہا ہوتا ہے۔
انسان کی اصل خوبصورتی اس کے باطن کی خوبصورتی ہے اور وہ صرف ایمان کی وجہ سے حاصل ہوتی ہے۔
اور اگر پہنچائے اللّٰهُ آپکو کوئی نقصان تو کوئی دور کرنے والا نہیں اسے مگر وہی اور اگر وہ پہنچائے آپکو کوئی بھلائی تو وہ اوپر ہر چیز کے خوب قدرت رکھنے والا ہے "
اگر سب لوگ بھی ہم سے خوش ہو جائیں اور اللّٰهُ تعالیٰ ناراض ہو تو ساری دنیا کا ہم سے خوش اور راضی ہونا ہمیں کوئی فائدہ نہ دے گا اور اگر ساری دنیا ناراض ہو جائے اور اللہ راضی ہو جائے تو یہی اصل کامیابی ہے۔۔۔۔
اگر ہم سب اللہ کو راضی کر لیں تو اللہ ہمارے لیے کافی ہو جائیں گے ۔
دین سے لاعلمی انسان کو مزید منافقت میں ڈال دیتی ہے
لکھنا پڑھنا انسان کو گہری سوچ اور critical thinking دیتا ہے ۔