میں دو دن سے جرنل نہیں لکھ رہی کمیونٹی میں تو میں جرنل لکھنا چاہتی ہوں کیونکہ مجھے ان چیزوں کا بہت شروع سے شوق ہے. میں تین چار سال سے کوشش کر رہی ہوں کہ میں جرنل لکھوں میں ٹو ڈو لِسٹ لکھوں. لیکن کچھ عرصہ بعد چھوڑ دیتی ہوں. ماشاءاللہ سے مجھے یہ بہت اچھا پلیٹ فارم ملا ہے کہ میں اس طرح کے کام اِدھر کر سکوں . جو میں سوچتی ہوں اپنی زندگی کے مثبت واقعات جیسے ہارون بھائی ہمیں اپنی زندگی کے ایکسپیرینس بتاتے ہیں اسی طرح میں یہ چاہتی ہوں کہ میں بھی اسی طرح لکھوں. لیکن میں کچھ دن لکھتی ہوں ڈائری میں اور پھر میں چھوڑ دیتی ہوں اب تو ماشاءاللہ سے میرے دو بچے ہیں تو میں ویڈیوز کمیونٹی کی سن رہی ہوتی ہوں تو بچوں کی وجہ سے ویڈیو مجھے روکنی پڑتی ہے اور اس طرح فوکس ہٹ جاتا ہے. اللہ مجھے Consistently جرنل لکھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین.