اگر میں آپ سے کہوں کہ 32,000$ والا کلائنٹ “Bidding” سے نہیں آیا تو؟
اکچھ ہفتے پہلے یہ ڈیل پلیٹ فارم سے ہٹ کر کلوز ہوئی، اور یہی اصل گیم ہے۔
رکیں۔
کچھ ہفتے پہلے ہم نے $32,000 کا ایک کلائنٹ کلوز کیا۔
اس سے پہلے ہم $25,000 والا کلائنٹ بھی کلوز کر چکے تھے۔
اس سے پہلے $60,000 کا بھی ایک بڑا پروجیکٹ آیا تھا۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے ایک بھی آرڈر Fiverr یا Upwork سے نہیں آیا۔
اب سوال یہ ہے کہ یہ کیسے ہوا؟
حقیقت یہ ہے کہ جسے لوگ “قسمت” سمجھتے ہیں، وہ ایک سسٹم ہوتا ہے۔
ہم نے یہ کلائنٹس اس لیے کلوز نہیں کیے کہ کوئی جادو کیا تھا، بلکہ اس لیے کہ ہم نے کلائنٹ کو صرف Satisfy کرنے پر خود کو محدود نہیں رکھا۔
ہم جانتے ہیں کہ مطمن کلائنٹ کل کسی اور کے پاس بھی جا سکتا ہے۔
ہم نے اپنا معیار یہ رکھا کہ کلائنٹ کو Happy بھی کریں اور Surprise بھی کریں۔
ہم ہر پروجیکٹ میں صرف ڈیلیوری نہیں کرتے، ہم کلائنٹ کے بزنس کو سمجھتے ہیں، نتائج پر فوکس کرتے ہیں، اور اکثر ایک قدم آگے بڑھ کر ایسے حل دیتے ہیں جو اس نے مانگے بھی نہیں ہوتے۔
ہم جب کلائنٹ کے فائدے کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہوتے ہیں، شفاف کمیونیکیشن رکھتے ہیں، اور اس کی کامیابی کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں، تو وہ ہمیں “فری لانسر” نہیں بلکہ “پارٹنر” مان لیتا ہے۔
ہم پھر اسی جگہ سے پلیٹ فارم ختم ہو جاتا ہے، اور کام پلیٹ فارم سے ہٹ کر بھی چلتا رہتا ہے۔
اب یہ 3 باتیں یاد رکھیں:
👈 پہلی بات یہ ہے کہ پلیٹ فارم کے غلام نہ بنیں۔
• اصل پیسہ “Platform کے اندر” نہیں بلکہ “Platform کے باہر” ہے۔
• اصل کھیل یہ ہے کہ آپ کلائنٹ کو صرف سروس نہ دیں، رشتہ بنائیں۔
👈 دوسری بات یہ ہے کہ کلائنٹ کو صرف “Satisfy” کرنا کافی نہیں۔
• آپ کا ہدف یہ ہونا چاہیے کہ آپ کلائنٹ کو Happy کریں۔
• آپ کا اگلا ہدف یہ ہونا چاہیے کہ آپ اسے Surprise بھی کریں۔
• آپ جب کلائنٹ کے فائدے کے لیے کھڑے ہوں گے تو وہ آپ کو Vendor نہیں بلکہ Partner سمجھے گا۔
👈 تیسری بات یہ ہے کہ آپ کی Network ہی آپ کی Net Worth ہے۔
• آپ Quick Money کے پیچھے بھاگیں گے تو آپ وہیں کے وہیں رہیں گے۔
• آپ Long-Term تعلق بنائیں گے تو کلائنٹ آپ کو پلیٹ فارم سے ہٹ کر بھی کام دے گا۔
• آپ ایک ریفرل سے ایسے کلائنٹس تک پہنچتے ہیں جو $5 نہیں، بڑے بجٹ کے فیصلے کرتے ہیں۔
اب ایک سیدھا سوال:
آپ اگلے 10 سال بھی Bidding کرنا چاہتے ہیں یا چاہتے ہیں کہ کلائنٹ خود آپ کو ڈھونڈتا ہوا آئے؟
اصول سادہ ہے:
• اچھے اداکار نہ بنیں، مخلص انسان بنیں۔
• اخلاق، اعتماد اور لانگ ٹرم ویژن ہی اصل کمال ہے۔
نیچے کمنٹس میں بتائیں:
• آپ کا سب سے بڑا کلائنٹ کتنے ڈالر کا تھا؟
• وہ آپ کو کہاں سے ملا؟