اِنَّا فَتَحࣿنَا لَکَ فَتࣿحً مُّبِیْنًا
بیشک ہم نے آپ کو کھلی فتح عطا کر دی
میں نے جب قرآن کلاس میں سورہ فتح پڑھی تو میں نے سیکھا کہ ضروری نہیں ہے کہ مجھے جو ظاہری فتح نظر آ رہی ہے، فتح صرف وہی ہے۔ بات یہ ہے کہ میرا فتح کو ماپنے کا پیمانہ بس وہیں تک پہنچ سکا ہے۔ حالانکہ فتح تو میری سوچ والی فتح سے کہیں آگے کی چیز ہے۔!!
یہ چیز ہے بڑا وژن یعنی کہ اگر کسی راستے میں مجھے میری
مقرر کی ہوئی فتح نہیں بھی ملی تو مجھے یہ دیکھنا ہے کہ مجھے اس کے علاوہ کیا ملا ہے!!
دوسری چیز ؛ قوت فیصلہ اور مقصد کا واضح ہونا۔ میرے خیال سے یہ دونوں چیزیں ایک دوسرے کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔ مقصد اور منزل واضح ہو گی تو کسی بھی مسئلے کی صورت میں فیصلہ لینا اتنا ہی آسان ہو گا۔
یہ صرف وہ چند باتیں ہیں جو میں نے سیکھی اور میں لکھ پائی۔ بہت شکریہ عزیز ٹیچر کے نام جنہوں نے قرآن کو اس طرح پڑھایا کہ میں اس کو اپنی زندگی سے ریلیٹ کر سکوں اور امپلیمینٹ کر سکوں۔ اللہ تعالیٰ مجھے میرے علم پہ عمل توفیق عطا فرمائے 🌸