اچھا اسٹوڈنٹس! میں آپ سب کو ایک نہایت اہم بات بتانا چاہتا ہوں۔ جب آپ ڈیجیٹل پروڈکٹس بنا رہے ہوں تو اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ کی تمام ڈیجیٹل پروڈکٹس ہائی ریزولوشن اور بہترین کوالٹی کی ہوں۔ ڈیزائن کی فائنل فائل بنانے سے پہلے لازمی طور پر اسے زوم کر کے اچھی طرح چیک کریں۔ اگر تھوڑا سا زوم کرنے پر بھی ڈیزائن بلری یا دھندلا نظر آئے تو ایسے ڈیزائن کو آن لائن لسٹ نہ کریں۔
آپ کا ڈیزائن ہر صورت شارپ، کلئیر اور پروفیشنل نظر آنا چاہیے۔ اگر آپ خود ہائی ریزولوشن ڈیزائن بنانے میں مشکل محسوس کر رہے ہیں تو کسی بھی اے آئی ٹول کی مدد سے اپنے ڈیزائن کو ہائی ریزولوشن اور ڈیٹیلڈ فائل میں تبدیل کروا سکتے ہیں۔ اسی طرح اگر آپ کے پاس پریمیم کینوا پرو موجود ہے تو اس میں امیج اپ اسکیلر کا آپشن ہوتا ہے، جس کے ذریعے آپ اپنے ڈیزائن کو اپ اسکیل کر سکتے ہیں۔
یاد رکھیں، ڈیزائن کی کوالٹی پر کسی قسم کا کمپرومائز نہ کریں، کیونکہ کم معیار کی فائلز پر آپ کو نیگیٹو فیڈبیک مل سکتا ہے، جو آپ کی شاپ کے لیے نہایت نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ نیگیٹو ریویوز آپ کی شاپ کی رینکنگ کو متاثر کرتے ہیں اور آپ کی شاپ ڈی رینک بھی ہو سکتی ہے۔
اس لیے جب بھی کوئی لسٹنگ بنائیں تو ہمیشہ کوالٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن تیار کریں اور اسی معیار کے مطابق اپنی لسٹنگ پبلش کریں۔ کوالٹی ہی آپ کی پہچان اور کامیابی کی بنیاد ہے۔